پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمن کو فون

دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا


ویب ڈیسک September 30, 2024
بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمن کو امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے پاکستان( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو فون کیا اور ملکی صورتحال پر بات چیت کی۔

پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر اور مولانا فضل الرحمن نے ملک کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمن کو5 سال کے لیے جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیرسٹر گوہر نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکریٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے مبارکباد دی۔ آئینی ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئے میں رابطے جاری ہیں اور اس معاملے پر دونوں جماعتیں مشاورت کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں