اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے سیاست اقتدار حاصل کرنے کی روایت ختم ہونا چاہیے سعد رفیق

کوئی سیاسی جماعت اپنا منشور پڑھنے کی روادار نہیں، رہنما ن لیگ


ویب ڈیسک September 30, 2024
بلوچستان کا مسئلہ سب سے اہم ہے ۔خواجہ سعد رفیق:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے سیاست کرنے اور اقتدار حاصل کرنے کی روایت ختم ہونا چاہیے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کو بناتی ہے جس سے کچھ مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ کوئی سیاسی جماعت اپنا منشور پڑھنے کی بھی روادار نہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے سیاست کرنا اور اقتدار حاصل کرنا تمام سیاسی قائدین کا محبوب مشغلہ رہا ہے اس روایت کو ختم کرنا ہو گا۔

سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ غلطی چند لوگ کرتے ہیں سزا ساری جماعت کو ملتی ہے۔ یہ جو پارٹی رگڑا کھا رہی یہ لوگ بھی اسی وجہ سے اس موڑ پر کھڑے ہیں۔ آئین پاکستان کو تسلیم کرنے والی جماعتوں کو ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ آئین پاکستان کو ماننے والے آج دست و گریباں ہیں ۔لوگ سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور اسٹبلشمنٹ کی لڑائی بڑی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سب سے اہم مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عدلیہ کے جج متنازع ہو گئے ہیں۔ ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا۔ پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں سے بچنا ہے تو ہمیں اکٹھا ہونا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں