- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت جاری، شہدا کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی
غزہ / مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں صیہونی فوج کا آگ و خون کا کھیل 15 ویں روز بھی جاری ہے اور بم حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں شہہید ہونے والے نہتے فلسطینیوں کی تعداد 600 سے بھی تجاوز کرگئی ہے دوسری جانب حماس نے بھی مزید 2 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خون کی ولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، منگل کے روز اسرائیل نے 70 سےز ائد اہداف کو نشانہ بنایا جس میں 5 مساجد، ایک فٹ بال اسٹیڈیم اور حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے عہدیدار کا گھر بھی شامل ہے۔ اسرائیلی بحریہ کے حملوں کے دوران ماہی گیروں کی 19 کشتیاں بھی بموں کی زد میں آ کر خاکستر ہو گئیں اس کے علاوہ اسرئیلی ٹینکوں نے بھی گولہ باری کرکے مشرقی سرحد سے متصل درجنوں مکانات کو تباہ کردیا۔ مشرقی غزہ کے ضلع زیتون میں اسرائیلی بمباری سے 2 خواتین شہید ہوگئیں، اس کے علاوہ بیت حنون میں بھی ایک حاملہ خاتون اور ایک بچے نے جام شہادت نوش کیا۔
غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حماس نے اب تک 29 صیہونیوں کو جہنم واصل کیا ہے جن میں 27 فوجی تھے۔ اس کے علاوہ حماس نے ایک فوجی کو یرغمال بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اورون شاؤل نامی فوجی لاپتہ ہے تاہم انہیں یقین ہے کہ یہ فوجی حماس کی تحویل میں نہیں بلکہ ہلاک ہوچکا ہے۔
ایک جانب اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت جاری ہے تو دوسری جانب مقبوضہ وادی میں نہتے فلسطینیوں پر ڈھائی جانے والی قیامت کی رپورٹنگ کرنے پر اسرائیل نے عرب نیوز چینل ’’الجزیرہ‘‘ کو بھی اپنا دشمن قرار دے دیا ہے، اسرائیلی وزیر اطلاعات کے حکم پر اسرائیل اور غزہ میں کیبل آپریٹرز کو الجزیرہ کی نشریات بندکردی گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔