- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
- پختونخوا کی گورننس زیادہ بہتر نہیں، نفرتوں کا خاتمہ کروں گا، گورنر کے پی کے
- بھارت؛ افغان خاتون سفارتکار25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
- عالمی بینک اپنا فریم ورک پاکستان کے اصلاحاتی شعبوں سے ہم آہنگ کرے، وزیر خزانہ
- نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
- کتب بینی کی معدومیت
- وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
- جنگ بندی کی پیشکش کے باوجود اسرائیل کے رفح پر حملے؛ 12 فلسطینی شہید
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا
- نامیاتی سالموں سے بنایا گیا سولر پینل
- کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول
- ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- چاند کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوگا، عبدالقادر بلوچ
اسلام آباد: وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادری بلوچ کا کہنا ہے کہ فاٹا کے بعد کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اہم شہروں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ 1965 اور اور 1971 میں بھارت کے خلاف ہونے والی جنگوں سے زیادہ اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی پناگاہیں تباہ کی جاچکی ہیں، دہشت گردی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا لہٰذا اس جنگ میں ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں۔
عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پہلے فاٹا سے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا جس کے لئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے اس کے بعد دوسرے شہروں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا، آپریشن ضرب عضب کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا کیوں کہ دہشت گردوں کے خلاف مرحلہ وار آپریش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنے والے 10 لاکھ متاثرین کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔