- ضبط کی جانیوالی اسمگل گاڑیوں کی کم قیمت پر نیلامی کا انکشاف
- 9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
- پاکستان کے اخراجات آمدنی سے زیادہ ہیں، عالمی بینک
- کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار
- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
- نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
- اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
- انگلینڈ کے 20 سالہ کاؤنٹی اسپنر جوش بیکر کی اچانک موت
- ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج
- پی ایس ایل9؛ بورڈ بعض اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
- سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ
- لکی مروت؛ پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد
- سابق کیوی کرکٹر بھی امریکا کے ورلڈکپ اسکواڈ حصہ بن گئے
- حلف کی بے توقیری
- روسی شہری کے بالوں کا مشکوک رنگ، پولیس نے جرمانہ عائد کردیا
غیر معیاری گیس سلنڈر لگی 171 گاڑیوں کا چالان، 15 ناقص گیس سلنڈر ضبط
کراچی: پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر میعاری سی این جی سلنڈرز کے استعمال کے باعث حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے سیکر یٹری آر ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ افسران کا اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس سے خطاب میں کمشنر نے کہا کہ غیر معیا ری زائد المیعاد اور گاڑی کے ممنوعہ مقام میں سی این جی سلنڈرز رکھنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف وفاقی اور صوبائی اداروں کے ہمراہ کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میںاب تک171 گاڑیوں کا چالان کیاگیا ایک لا کھ 15 ہزار 800 روپے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 15 سی این جی سلنڈرز اترواکر ضبط کرلیے گئے۔
سیکریٹری آر ٹی اے منشاد علی نے اجلاس کو بتایا کہ غیر معیاری اور زائد المیعاد سی این جی سلنڈرز استعمال کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری ہے جن میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ، ٹریفک سیکشن انچارج ، ہائیڈرو کاربن ڈپارٹمنٹ کے افسران شامل ہوتے ہیں اور روزانہ غیر معیاری سلنڈرز اور ممنوعہ مقامات پر لگائے جا نے والے سلنڈرز پبلک ٹرانسپورٹ سے نکال کر ضبط کیے جا تے ہیں اور خلاف ورزیوں پر چالان کیے جا تے ہیں۔
کمشنر نے سیکریٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ عوام کی جان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی رعایت سے کام نہ لیا جا ئے چیکنگ کو مزید موثر بنایا جائے،کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ انسانی جا نوں کی حفاظت کے لیے ٹرانسپورٹ نمائندے فوری طور پر غیر معیا ری، زائدالمیعاد اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ممنوعہ مقامات پر نصب کیے گئے سی این جی سلنڈرز خود ہٹادیں، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون محمد اسلم کھوسو ، سیکریٹری آر ٹی اے منشاد علی اور ڈائر یکٹرمیڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ دیگر افسران بھی شریک تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔