جسٹس (ر) سائر علی پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر مقرر

ویب ڈیسک  پير 4 اگست 2014
جسٹس(ر) سائرعلی 30 دن میں پی سی بی کے الیکشن کرائیں گے، پی سی بی

جسٹس(ر) سائرعلی 30 دن میں پی سی بی کے الیکشن کرائیں گے، پی سی بی

لاہور: جسٹس(ر)محمد سائر علی کو کرکٹ بورڈ کا قائم مقام چیرمین اور چیف الیکشن کمشنرمقررکردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جسٹس(ر) سائرعلی 30 دن میں پی سی بی کے الیکشن کرائیں گے جبکہ اس دوران وہ قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہریار خان اور نجم سیٹھی  کو گورننگ باڈی کا ممبر بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی اعلان کے بعد کہ وہ چیرمین کے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے شہریار خان ایک مرتبہ پھر پی سی بی کے چیرمین کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار بن کرسامنے آئے ہیں اور قوی امکان ہے کہ انہیں پی سی بی کا  چیرمین  منتخب کر لیا جائے۔

واضح رہے کہ چیرمین پی سی بی کی تعیناتی کے لئے کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ اس حوالے سے عدالت نے فوری طور پر چیرمین کا انتخاب کرانے کا حکم بھی جاری کر رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔