- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
- پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی کے پی کا واقعے کی تحقیقات جلد از جلد کرنیکا حکم
- درہ خنجراب پاک چین خصوصی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا
- کرنٹ اکاؤنٹ میں کمی، مہنگائی شرح سود بڑھانے کی سب سے بری وجہ قرار
- بین الاقوامی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کورونا وائرس کا انکشاف
- شاہین اور نسیم پاکستان کی ’’گولڈ ڈسٹ‘‘ قرار
- واہ رے تجربہ کارو!
- بھارت میں پہلی بار چھکے کے بغیر ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد
- یقین ہے امریکا پاکستان کو تیل کی فراہمی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا، روس
- بلوچستان؛ برف پوش پہاڑوں میں چھپی منشیات فیکٹری سے سیکڑوں کلو چرس برآمد
- شعیب ملک کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پُرعزم
- پی ایس ایل 8؛ ہیلز راولپنڈی میں میچز کھیلنے کیلیے پُرجوش
- ٹیم ڈائریکٹر کی کرسی پر مکی آرتھر کا نام جگمگائے گا
- تین نوجوان بھائیوں کے قتل کا ملزم گرفتار، ڈکیتی سمیت کئی جرائم کا اعتراف
- نظرانداز کرکٹرز کو امید کی کرن دکھائی دینے لگی
- 4.6 ارب سال قبل آگ کے گولوں نے زمین پر زندگی کی بنیاد رکھی، تحقیق
- پالتو مچھلی نے مالک کے چار ڈالر خرچ کر دیے، کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی جاری کردی
نواز شریف نے استعفیٰ نہیں دیا تو وزیراعظم ہاؤس بھی آجاؤں گا، عمران خان

پولیس کل کی طرح آگے بھی قابض حکمرانوں کے کسی غیر قانونی حکم پر عمل نہ کرے، عمران خان فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف نے ضد چھوڑ کر استعفیٰ نہ دیا تو میں ان کے پیچھے وزیر اعظم ہاؤس میں بھی آ جاؤں گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے ڈاکو نواز شریف کو میں نہیں چھوڑوں گا،نوازشریف نے ملک کا بہت پیسا لوٹا ہے اور میں ملک کی لوٹی ہوئی تمام دولت وصول کروں گا اور اگرنوازشریف نے استعفیٰ نہ دیا تو ان کے پیچھے وزیر اعظم ہاؤس میں بھی آ جاؤں گا۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آخری اوور ہے اور اب آپ میچ نہیں جیت سکتے لہٰذا ضد چھوڑ کر استعفیٰ دیں اور عوام کے فیصلے کو قبول کرلیں،
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پولیس نے ہماری ریڈزون میں پیش قدمی پر کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی اور آگے بھی پولیس ملک پر قابض حکمرانوں کے کسی غیر قانونی حکم پر عمل نہ کرے۔
عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر مارچ میں شریک عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود لوگوں نے باقی پاکستانی عوام کو ایک نیا حوصلہ دے دیا، آج ایک نئے پاکستان کا سورج طلوع ہونے والا ہے اور ہم نے پاکستانی عوام کو ظلم سے آزادی دلانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شام 4 بجے ہمیں نئے پاکستان کا جشن منانا ہے اور آج ہی میں نواز شریف کا بھی بندوبست کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔