- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
آئین میں دیئے گئے طریقے کےعلاوہ حکومت کو ہٹانےکا طریقہ انتشاراورانارکی ہے،سپریم کورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئیر جج جسٹس جواد ایس خواجہ نے ممکنہ غیر آئینی اقدام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت کو ہٹانے کا آئین میں طریقہ کار دیاگیا ہے اس کے علاوہ حکومت کو ہٹانےکا طریقہ انتشار اور انارکی ہے۔
چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجربینچ نے سپریم کورٹ بار، اسلام آباد، ملتان اورلاہورہائیکورٹ بار کے علاوہ کراچی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشین کی جانب سے غیرآئینی اقدام کے خدشے،سول نافرمانی،آزادی اورانقلاب مارچ ،دھرنوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ دھرنوں کی وجہ سےان سمیت سپریم کورٹ آنے والے تمام جج صاحبان اور دیگر افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت کو ہٹانے کا آئین میں طریقہ کار دیا گیا ہے اس کے علاوہ حکومت کو ہٹانے کا طریقہ انتشار اور انارکی ہے۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، درخواستوں کی مزید سماعت کل ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔