- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
ٹماٹرکھانے سے ’’مردوں میں غدود کے کینسر‘‘ کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، تحقیق
لندن: یوں تو تمام ہی سبزیاں اپنے اندر طاقت اور صحت کا خزانہ رکھتی ہیں تاہم کچھ تو بڑی بڑی بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور علاج میں انتہائی کارآمد ثابت ہوئیں ہیں اور اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کینسر جیسی بیماریوں کے خلاف شیلڈ کا کام کرتا ہے۔
برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو شخص ایک ہفتے میں 10 ٹماٹر کھاتا ہے تو اس میں کینسر کی بیماری کا 20 فیصد خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال غدودی کینسر کے 35 ہزار کیسز سامنے آتے ہیں جبکہ 10 ہزار افراد اس بیماری کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار جاتے ہیں، اسی لیے ماہرین کا خیال ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کا کثرت سے استعال کینسر سمیت کئی بیماریوں کے سدباب کا باعث ہے۔
برطانوی تحقیقاتی ٹیم نے 50 سے 69 سال کے درمیان عمر کے 20 ہزار افراد کی زندگی گزارنے کا مطالعہ کیا، ان کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جو شخص ہر ہفتے 10 تازہ ٹماٹریا ان کا جوس استعمال کرتے ہیں ان میں غدود کے کینسر کی بیماری کا خطرہ 24 فیصد کم ہوجاتا ہے، برسٹل یونیورسٹی کی پروفیسر وینیسا ار کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق نے ثابت کیا ہےکہ ٹماٹر مردوں کے غدودی کینسر کے خلاف زبردست مزاحمت پیدا کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر میں یہ خصوصیت ’’لائیکوپین‘‘ کی بدولت ہے، لائیکو پین ایک اینٹی آکسیڈینٹ ایجنٹ ہے جو ڈی این اے اور سیل کی توڑ پھوڑ کے خلاف جسم میں قوت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر 2 اہم کینسر کے خلاف کام کرنے والے جز سیلینیم اور کیلشیم پاستا اور دودھ سے بنی غذاؤں میں پائے جاتے ہیں اس لیے ان غذاؤں کا استعمال بھی کینسر کے خلاف اہم ہے۔
اکثر ماہرین کا کہنا ہے مردوں کو ان 3 قسم کی غذاؤں کا استعمال بڑھانا چاہئے کیوں کہ ان سے غدودی کینسر کا خدشہ کم ہو جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔