- اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا
- سیکیورٹی خدشات؛ اڈیالہ جیل حکام کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ملتوی کرنے کی درخواست
- بابراعظم نے کوہلی کے ریکارڈ پر بھی قبضہ جمالیا
- کراچی میں نوجوان نے ڈاکو کو ماردیا، فائرنگ کے تبادلے میں خود بھی جاں بحق
- ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ
- 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں یا ہمیں فوری سزائیں سنائیں، شیخ رشید
- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
لاہور ہائیکورٹ کی ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی خدمات فراہم کرنے سے معذرت
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ضمنی انتخابات میں ججز کی بطور ریٹرنگ افسران خدمات فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ سے جاوید ہاشمی کے حلقے این اے 149 ملتان میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے لئے ججز کی بطور ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے ضمنی انتخابات کے لئے اپنے افسران کی خدمات الیکشن کمیشن کو دینے سے معذرت کرلی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل پالیسی کے تحت اب عدالتیں انتخابات کے لئے اپنے افسران مہیا نہیں کر سکتیں۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے افسران کی بطور ریٹرننگ افسران خدمات فراہم کرنے سے معذرت کے بعد اب ضمنی انتخابات میں ضلعی افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق آئندہ ایک دو روز میں جاوید ہاشمی کے حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے 2 ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 5 ستمبر کو ان کا استعفیٰ منظور کر کے الیکشن کمیشن کو رپورٹ بھیج دی تھی جس کے بعد الیکنش کمیشن کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کے حلقے این اے 149 ملتان میں 60 روز کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔