- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
انٹرمیڈیٹ میں پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کا امتیاز ختم کرنے کا فیصلہ
کراچی: سندھ میں کیمبرج کی طرز پرانٹرمیڈیٹ میں پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کا امتیاز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت کوئی بھی طالب علم اے لیول کی طرز پر بیک وقت ریاضی اورحیاتیات سے متعلق مضامین کا امتحان دے سکے گا اور امتحان کی کامیابی کے بعد وہ انٹرسائنس کہلائے گا، یہ فیصلہ جمعہ کو صوبائی ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر صدارت اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلا س میں کیا گیا۔
اجلاس میں سندھ انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئرمین اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی سمیت ایڈیشنل سیکریٹری (بورڈز)،سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے قائم مقام چیئرمین کے علاوہ حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر کے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجو کیشن اور ڈائریکٹر سندھ بیورو آف کر یکلم اینڈ ایکسٹیشن ونگ جامشورو نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالجوں کے تحت پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس کو ضم کرکے انٹر سائنس کے نام سے ایک گروپ بنایا جائے جس کے تحت طلبہ و طالبات کو اپنے مضامین خود منتخب کرنے کی سہولت میسر آجائے گی اور ان کا تعلیمی سفر نہ صرف آسان ہوجائے گا بلکہ تعلیمی میدان میں انھیں ترقی کے مزید مواقع بھی حاصل ہوسکیں گے۔
اجلاس میں اس حوالے سے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین سے فیصلے کے سلسلے میں تمام دستاویزی امور پر مشتمل ضروری تجاویز کی جلد ترتیب کیلیے بھی کہا گیا، اجلاس میں سندھ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین(ایس آئی بی سی سی) کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔