- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
رینجرز نے کراچی میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف مہم کا آغاز کردیا
کراچی: سندھ رینجرز نے شہر قائد کو جرائم سے پاک کرنے کےلئے غیرقانونی اسلحے کے خلاف نئی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف ایک نئی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے لہذا شہری غیر قانونی اسلحہ لے کر نہ چلیں جب کہ جن لوگوں کے پاس غیرقانونی اسلحہ موجود ہے وہ رضاکارانہ طور پر اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ لے کر چلنا نا قابل ضمانت جرم ہے لہذا شہری ایسے جرم کا ارتکاب نہ کریں۔ انہوں نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ جہاں بھی جائیں اپنی گاڑی کے مکمل دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔