- وزن کم کرنے والے انجیکشن قلبی صحت کے لیے مفید، تحقیق
- ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرنے والا پلانٹ
- 83 سالہ خاتون ہاورڈ سے گریجویشن کرنے والی معمر ترین طالبہ بن گئیں
- پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین کے سربراہ فضل الرحمان خلیل سمیت 3 پاکستانی عالمی دہشت گرد قرار
واشنگٹن: امریکا نے کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین کے سربراہ فضل الرحمان خلیل سمیت 3 پاکستانیوں کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرکے ان کے اثاثے منجمد کردیئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین کے سربراہ فضل الرحمان خلیل سمیت محمد نعیم شیخ اور عمیر نعیم شیخ نامی 3 پاکستانیوں کو دہشتگردوں کی عالمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، امریکا نے فضل الرحمان خلیل پر القاعدہ سے قریبی روابط جبکہ نعیم شیخ اور عمیر شیخ پر کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کی مالی معاونت کا الزام عائد کیاہے۔
فضل الرحمان خلیل، نعیم شیخ اور عمیر شیخ کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد امریکی محکمہ خزانہ نے بھی تینوں افراد اور ان کی کاروباری کمپنیوں کے امریکا یا امریکی شہریوں کے کنٹرول میں موجود تمام اثاثے منجمد کردیئے ہیں اور اب امریکی شہری ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا تجارتی لین دین بھی نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا نے کالعدم لشکر طیبہ اور اس سے تعلق رکھنے والے 27 افراد اور تین اداروں کو پہلے ہی دہشتگرد قرار دے رکھا ہے، ان پابندیوں کے اعلان سے ایک روز قبل ہی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر براک اوباما نے لشکرِ طیبہ سمیت شدت پسند تنظیموں کے خلاف مشترکہ کاررائیوں پر اتفاق کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔