- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہرا دیا
انچیون: 17 ویں ایشن گیمز ہاکی کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کا میچ مقررہ وقت تک برابر رہنے کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا جس میں قومی ہاکی ٹیم نے 2 جب کہ بھارت نے 4 گول کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرنے کے ساتھ آئندہ ہونے والے اولمپکس گیمز کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک میں دم توڑتی ہاکی میں نئی جان ڈال دی ہے، شاہینوں نے پہلے میچ میں سری لنکا کو بھاری مارجن سے ہرا کر اپنے اعزاز کے دفاع کا شاندار آغاز کیا، گروپ میچ میں پاکستان نے بھارت کو بھی سخت مقابلے کے بعد ہرایا جب کہ سیمی فائنل میں ملائشیا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی اور آج فائنل میں روائتی حریف بھارت کا سامنا کررہی ہے۔ میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد رضوان نے پہلے ہاف کے تیسرے منٹ کیا جس کے کچھ دیر بعد بھارت کی جانب سے گول کر کے میچ کو ایک ایک سے برابر کردیا گیا۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے گزشتہ روز گولڈ میڈل جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم فارم میں ہے اور اچھا کھیل پیش کر رہی ہے جس کے باعث فائنل میں جیت کے امکانات روشن ہیں جبکہ شکیل عباسی نے ٹیم کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام لڑکے فٹ ہیں اور فائنل جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ ادھر قومی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ ٹیم پلان کے مطابق کھیلی اور اگر فائنل میں گول کرنے کے مواقع سے پورا فائدہ اٹھایا تو جیت مقدر بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔