- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
ملک آئندہ 3 سے 5 سال میں پانی کی کمی کا شکار ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دھرنوں کے باعث ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان ہوا جبکہ اب دھرنے والے استعفے منظور نہ کرنے کےلیے منتیں کررہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم نہیں بنے گا تاہم ملک آئندہ 3 سے 5 سال میں پانی کی کمی کا شکار ہوسکتا ہے جب کہ بارشوں کے باعث ملک میں جو سیلاب آیا اس سے متعلق محکمہ موسمیات نے ایک ماہ پہلے خبردار نہیں کیا تھا، جب بارشیں ہوئیں تو اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھی بارشیں ہورہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں کے نیٹ ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا گیا اس وقت سرکلر ڈیٹ 300 ارب سے کم ہے لیکن بجلی کی قیمتوں سے متعلق صارفین پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باعث ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، دھرنے والے وزیراعظم سے استعفیٰ تو نہ لے سکے لیکن ملک کئی سال پیچھے چلا گیا جبکہ اب دھرنے والے استعفے منظور نہ کرنے کے لیے منتیں کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔