- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
ایدھی سینٹر میں ہونے والی ڈکیتی معاشرے کی بے حسی کی عکاسی کرتی ہے، عبدالستار ایدھی
کراچی: معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی نے کہا ہے کہ وہ ڈاکوؤں کے احسان مند ہیں کہ انہوں نے انہیں مارا نہیں بلکہ دفتر سے صرف سامان اور نقدی لے گئے جب کہ دکیتی معاشرے کی بے حسی کی عکاسی کرتی ہے۔
ایس آئی یو ٹی کراچی میں نئے ٹرانسپلانٹ آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ایدھی سینٹر پر ہونے والی ڈکیتی سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ یہ واردات معاشرے کی بے حسی کی عکاسی کرتی ہے، وہ ان ڈاکوؤں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے صرف دفتر میں موجود نقدی اور دیگر سامان یی لیا ورنہ وہ انہیں مار بھی سکتے تھے۔
عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے جو رقم لوٹی ہے وہ مخیر حضرات نے دکھی انسانیت کی بہبود لے لئے عطیہ کی تھی اس لئے اس ان سے اپیل کرتی ہیں کہ رقم اور دیگر مسروقہ سامان واپس کردیں، اس موقع پر عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ میٹھا در ایدھی سینٹر میں ہونے والے واقعے میں کوئی ملازم ملوث ہے یا نہیں اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم پولیس نے انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ ایک روز میں مسروقہ سامان انہیں واپس مل جائے گاْ۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کی صبح نامعلوم افراد میٹھادر ایدھی سینٹر میں عبدالستار ایدھی سمیت وہاں موجود عملے کو یرغمال بناکر کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور 5 کلو سونا لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔