- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈیمنشیا کے مریض موت سے پہلے نارمل کیوں ہوجاتے ہیں؟
- اے آئی کی تیار کردہ جعلی تصاویر، ویڈیوز کیسے شناخت کریں؟
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے نئے ٹیکس اقدامات پر بریفنگ مانگ لی
- رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
وزیراعظم نے دوران ملازمت انتقال کرجانیوالے سرکاری ملازمین کے امدادی پیکج بڑھانے کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کے لیے امدادی پیکج بڑھانے کی منظوری دے دی۔
سرکاری خبررساں ادارے کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے امدادی پیکج کو بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے لیے امدادی رقم بڑھا کر25 لاکھ کردی گئی ہے جبکہ گریڈ 17 کے ملازمین کیلئے امدادی پیکج کی رقم 40 لاکھ، گریڈ 18 اور 19 کے لیے 80 لاکھ اور گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے ملازمین کے لیے 90 لاکھ روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے ملازمین کی دوران ملازمت اموات کی صورت میں ان کے پیکج میں بھی اضافہ کیا ہے جس کےتحت گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کے لئے 30 لاکھ، گریڈ 17 کے لئے 25 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ گریڈ 18 اور 19 کے لئے 90 لاکھ اور گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے ملازمین کے لئے ایک کروڑ روپے کی رقم منظوری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سرکاری ملازمین اور سکیورٹی اہلکاروں کی اموات کے بعد ان ملازمین کے اہل خانہ کو مرحوم کی عمر 60 سال پوری ہونے تک مکمل تنخواہ دیگر الاؤنس کے ساتھ ادا کی جائے گی جب کہ ان کی سالانہ ترقی اور حکومت کی طرف سے مختلف مواقع پر اعلان کردہ مراعات کی ادائیگی بھی جاری رہے گی۔
حکومت کی جانب سے ایسے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو 5 سال یا مرحوم کی عمر ریٹائرمنٹ پر پہنچنے تک سرکاری مکان رکھنے کی اجازت ہوگی یا پھر حکومت ان کو کرائے کےمکان کے لیے رقم ادا کرے گی جبکہ مرحوم ملازمین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول تک تعلیمی اخراجات بھی فراہم کیے جائیں گے جن میں ٹیوشن فیس،کتابیں اور دیگر مواد کے علاوہ رہائشی الاؤنس بھی شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے پرانی پالیسی کے تحت پلاٹ یا اراضی دینے کے بدلے میں اہل خانہ کو نقدم رقم دی جائے گی اور اس مقصد کے لیے گریڈ ایک سے 8 تک کے ملازمین کے لیے 20 لاکھ ، گریڈ 9 سے 16 والوں کے لئے 50 لاکھ جبکہ گریڈ 17 کے ملازمین کے لئے 70 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔