- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
رسول اللہ ﷺکی شان کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا گستاخی ہے،خورشید شاہ
سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اللہ کو معلوم ہے کہ کون بہتر مسلمان ہے اور رسول اللہ ﷺ کی شان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا گستاخی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں اور ہم سب سندھی ہیں کسی کو صوبہ توڑنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں میرا بڑا کردار ہے، سازشوں کے باوجود مجھے عوام نے 8 بار منتخب کرایا، سندھ ہماری پہچان ہے اور نفرتوں سے ملک کو بہت نقصان ہوگا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نوازشریف کی حکومت کو سپورٹ نہیں کررہی بلکہ ہم پاکستان کی خودمختاری کو بچارہے ہیں، سندھ کی تقسیم ہرگز برداشت نہیں کریں گے، سندھ کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خاندان سے ہے اور کوئی بھی مسلمان حضورﷺ کی گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا، مذہت اور سیاست میں تفریق رکھی جانی چاہیئے، حضورﷺکی شان کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا گستاخی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی کہا جس کے خلاف آج ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔