- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، اب تک 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں مذاکرات، غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
لاہورمیں پیٹرول نایاب ہوگیا، نئی قیمت پر پیٹرول فروخت نہ کرنے والے 5 پمپس سیل
لاہور: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں پیٹرول نایاب ہوگیا اور بیشتر پمپوں پر پیٹرول دستیاب ہی نہیں جب کہ نئی قیمت پر پیٹرول فروخت نہ کرنے والے 5 پمپوں کو سیل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کمی کے اعلان کے بعد لاہور کے بیشتر پمپوں پر پیٹرول دستیاب نہیں جب کہ نئی قیمت پر پیٹرول فروخت نہ کرنے والے 5 پمپوں کو سیل کردیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں مغل پورہ، ہربنس پورہ، مناواں، باٹا پورہ، تاجپوری،لکشمی چوک اور دیگر علاقوں پیٹرول دستیاب نہیں جب کہ مالکان نے پمپس بند کردیئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد تین ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے تک کی کمی ہوچکی ہے اور پیٹرول 108 روپے سے کم ہوکر 84 روپے تک آچکا ہے لیکن لاہور میں کمی کے بعد پیٹرول پمپس مالکان نے نئی قیمت پر پیٹرول کی فراہمی روک دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔