- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
فیصل آباد میں 7 اور8 دسمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی
فیصل آباد: ضلعی انتظامیہ نے فیصل آباد میں 2 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 2 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق فیصل آباد میں 7 اور 8 دسمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل طور پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ ہوگی جس کےتحت 4 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 کا نفاذ ضلع بھر میں ہوگی اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ انتظامیہ کی جانب سے 8 دسمبر کو تحریک انصاف کی جانب سے فیصل آباد بند کرانے کی کال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سمیت دفعہ 144 بھی اسی سلسلے میں لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں مرحلہ وار احتجاج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف 8 دسمبر کو فیصل آباد میں احتجاج کرے گی جس میں شہر کی 9 شاہراہیں بند کی جائیں گی جبکہ عمران خان نے فیصل آباد کے ٹرانسپورٹرز اور تاجروں سے بھی اس دن کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔