- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
کراچی تا لاہور ونٹر اسپیشل نان اسٹاپ ٹرین چلانے کا اعلان
کراچی: اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے باعث اندرون ملک جانے والی ٹرینوں میں رش کو دیکھتے ہوئے محکمہ ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے ونٹر (سردی) اسپیشل نان اسٹاپ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بات ڈویژنل کمرشل آفیسر ناصر نذیر نے ایکسپریس کو بتائی انھوں نے بتایا کہ ونٹر اسپیشل ٹرین 20 دسمبرکو کینٹ ریلوے اسٹیشن سے8 بجے شب لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی، ٹرین میں سیٹوں کے لیے گزشتہ روز دوپہر 3 بجے ریزرویشن شروع کر دی گئی ہے، ونٹر اسپیشل ٹرین 12 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں سے دو بوگیاں مسافروں نے پہلے ہی روز بک کرا لیں جبکہ مزید 10 بوگیوں میں سیٹوں کے لیے شہریوں کا رش لگا ہوا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مذکورہ پوری ٹرین اکنامی کلاس ہوگی جس کا کراچی تا لاہور کرایہ 1500 اور2000 روپے مقرر ہے، انھوں نے اندرون ملک جانے والے مسافروں سے کہا ہے کہ ٹرین کے کرائے کی مدد میں کسی بھی شخص کو اضافی رقم ادا نہ کی جائے اور اگر کوئی اضافی رقم طلب کرے تو فوری طور پر ان کے دفتر سٹی اسٹیشن ڈویژنل سپرٹنڈنٹ کے آفس میں رابطہ کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔