وزیراعظم کا موٹروے پولیس کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 30 دسمبر 2014
جلد کراچی سے لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا جس کے بعد موٹروے سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی، وزیراعظم کا خطاب۔  فوٹو: این این آئی/ فائل

جلد کراچی سے لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا جس کے بعد موٹروے سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی، وزیراعظم کا خطاب۔ فوٹو: این این آئی/ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے موٹروے پولیس کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سلانہ کارکردگی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس کی 16 سال کی تاریخ شاندار مثالوں سے بھری پڑی ہے جب کہ افسران اور اہلکار توقعات پر پورے اترے ہیں جو کہ ادارے کی نیک نامی ثبوت ہے اور یہی وجہ ہے کہ موٹروے پولیس کو اعلی کارکردگی پر مثالی قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر سے خطہ معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا اور جلد کراچی سے لاہور موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا جس کے بعد موٹروے سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی جب کہ موٹروے پولیس میں مزید بھرتیوں کی بھی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔