- فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل سمیت 3 جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
کراچی میں فیکٹری منیجر کو 2 ہزار روپے کے عوض قتل کرنے والے ملزم کا اعتراف جرم
کراچی: چند روز قبل کراچی میں فیکٹری منیجر کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی جب کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2000 روپے کے عوض منیجر کو قتل کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ نے فیکٹری منیجر کو قتل کرنے والے ملزم عبدالرحیم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جب کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے فیکٹری منیجر سے 2 ہزار روپے بھتہ طلب کیا تھا جس سے انکار پر اُس نے منیجر کو 3 گولیاں ماریں، دو گولیاں فیکٹری منیجر کے پیٹ اور ایک سر میں لگی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ ملزم عبدالرحیم نے انکشاف کیا کہ انور نامی شخص نے اسے بھتہ وصول کرنے کے لئے بھیجا اور بھتہ نہ دینے پر پہلی مرتبہ کسی کو گولیاں ماریں، ملزم نے کہا کہ ماں کے کہنے پرازخود گرفتاری دی ہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالرحیم نے بھتہ نہ دینے پر فیکٹری منیجر کو فائرنگ کرکے قتل کیا جب کہ ملزم مختلف وارداتوں میں ملوث ہے اور ملزم کے 3 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے گبول ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ملزم عبدالرحیم کوگرفتارکیا جب کہ اس کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی اور جلد اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو مقبول ہوئی جس میں ملزم عبدالرحیم کو فیکٹری منیجر کو قتل کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔