- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
- انٹرنیٹ اور انسانی صحت کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
- بنگلادیشی لڑاکا طیارہ فلمی کرتب دکھانے کی کوشش میں تباہ؛ ویڈیو وائرل
- پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مثالی بنائیں گے، مریم اورنگزیب
- آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک
- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
- ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
- کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث عالمی جنگ چھڑسکتی ہے، پرویز مشرف
کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ ( اے پی ایم ایل) کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث عالمی جنگ چھڑسکتی ہے۔
میری حکومت برخواست نہ کی جاتی تو مسئلہ کشمیر اب تک حل ہوچکا ہوتا، دنیا کے امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے، بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات ہمیشہ سے پاکستان کی عسکری وسیاسی قیادت کی خواہش و کوشش رہی ہے، بھارت کی جانب سے کئی بار کی جانے والی جارحیت اور 2 پاک بھارت جنگوں کے باوجود خطے کے امن و خوشحالی کی خاطر پاکستان آج بھی بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کیلیے کوشاں ہے مگر بھارتی رویہ ہمیشہ خطے کے امن و مستقبل کیلیے خطرات کا باعث ثابت ہوتا رہا ہے.
پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ایک جانب بھارت سرحدی جارحیت کے ذریعے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہا ہے تو دوسری طرف کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کیلیے جس طرح سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے وہ قابل مذمت وحیوانیت ہی نہیں بلکہ پر امن و مہذب دنیا کیلیے لمحہ فکریہ بھی ہے۔ اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف نے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی اور کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانیت کی تذلیل و کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے بصورت دیگر کشمیر میں جاری بھارتی مظالم خطے سے تیسری عالمی جنگ کے آغاز کا باعث بن سکتے ہیں۔
اے پی ایم ایل سندھ کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید کے مطابق پرویز مشرف نے یوم کشمیر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ عالمی امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اور اگر میری حکومت برخواست نہ کی جاتی توپاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کا باعث مسئلہ کشمیر اب تک حل ہوچکا ہوتا اور خطے کے امن کو لاحق خطرات میں خاطر خواہ کمی آگئی ہوتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔