بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں 5 ساتھیوں کی مدد سے آگ لگائی، گرفتارملزم جاوید کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مارچ 2015
فیکٹری میں داخل ہوکرسب سے پہلے چوکیدار کو باندھ کرجنریٹر کے قریب آگ لگائی،ملزم کا انکشاف فوٹو: فائل

فیکٹری میں داخل ہوکرسب سے پہلے چوکیدار کو باندھ کرجنریٹر کے قریب آگ لگائی،ملزم کا انکشاف فوٹو: فائل

 کراچی: پولیس کی زیرحراست ملزم جاوید شکیل نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے 5 ساتھیوں کی مدد سے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگائی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پریڈی پولیس نے 23 مارچ کو ریمبو سینٹر کے قریب مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو حراست میں لیا تھا جس میں سے ملزم جاوید شکیل نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے 5 ساتھیوں کے ہمراہ بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی جب کہ ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فیکٹری میں داخل ہوکرسب سے پہلے چوکیدار کو باندھ کرجنریٹر کے قریب آگ لگائی جب کہ آگ لگانے کے لئے کیمیکل سے بھرے ڈرم کا استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ 9 نومبر 2012 کو بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں  255 ملازمین جھلس کرجاں بحق ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔