خیبرپختونخوا کے اتحادی این اے 246 پر متحد نہ ہوسکے

عمیر علی انجم  پير 13 اپريل 2015
پی ٹی آئی رہنماؤں نے  راشد نسیم کوپی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل کے حق میں دستبردار کرنے کی درخواست کی تھی فوٹو: فائل

پی ٹی آئی رہنماؤں نے راشد نسیم کوپی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل کے حق میں دستبردار کرنے کی درخواست کی تھی فوٹو: فائل

کراچی: خیبرپختونخوا کے اتحادی تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کراچی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں متحد نہ ہوسکے۔

جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے رابطے سودمند ثابت نہیں ہوسکے جماعت اسلامی نے اپنا امیدوار دستبردار کروانے سے انکار کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق اوردیگر سے امیدوار راشد نسیم کوپی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل کے حق میں دستبردار کرنے کی درخواست کی تھی تاہم یہ رابطے کامیاب نہیں ہوسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔