آصف زرداری آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

قیصر شیرازی / اسٹاف رپورٹر  منگل 5 مئ 2015
سابق صدر کی متوقع پیشی کیلیے پولیس نے کلئیرنس دیدی ہے ۔ فوٹو: فائل

سابق صدر کی متوقع پیشی کیلیے پولیس نے کلئیرنس دیدی ہے ۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی /  کراچی: سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے کروڑوں روپے اندرون و بیرون ممالک اثاثے و بنک بیلنس بنانے کے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج (منگل کو) احتساب عدالت نمبرایک میں ہوگی۔

ریفرنس سے سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹوکا نام ان کے انتقال کے باعث خارج کردیاگیا تھا۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سابق صدرآج عدالت میں پیش ہوں گے۔سابق صدرکی طرف سے عدالت میں حاضری سے معافی اورعدم ثبوت پر بری کرنے کی درخواستیں دائرکی جائیں گی۔سابق صدر کی متوقع پیشی کیلیے پولیس نے کلئیرنس دیدی ہے ۔

کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاقی محکمہ داخلہ، اسلام آباد پولیس اور محکمہ داخلہ پنجاب کوایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ آصف زرداری منگل کو روالپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش ہورہے ہیں اس موقع پر انھیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔