- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
آج رات آسمان پر ”بلیومون“ جلوہ گر ہوگا، سائنس دان
کیلیفورنیا: چاند گرہن میں چاند پر اندھیرا چھا جاتا ہے اور سورج گرہن میں زمین پر اندھیراچھا جاتا ہے لیکن جس رات ’بلیومون‘ ہوتا ہے اس رات چاند نیلا نہیں ہوتا اور نہ آسمان چاند کے رنگ کا ہوجاتا ہے بلکہ یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب ایک ہی ماہ میں دوسری بار چودھویں کا چاند نمودار ہوجائے۔
امریکا میں جمعہ کی رات سائنس دانوں کے لیے بڑی اہم ہے کیوں کہ اس رات بلیو مون ہوگا یعنی اس ماہ چاند دوسری بار اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا اورمکمل چاند کہلائے گا۔ ویسے تو ہر ماہ ہی مکمل چاند اپنے حسن کا نظارہ کراتا ہے اور زمین پر اپنی چاندنی سے روشنی بکھیر دیتا ہے لیکن 2012 کے بعد یعنی 3 سال بعد بلیو مون آسمان پر چمکے گا اورچاند کی چودہویں رات سے محبت کرنے والوں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ دوسری بارمکمل چاند کا نظارہ کرسکیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بلیومون کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ چاند نیلا ہوجاتا ہے بلکہ ایک ہی ماہ میں مکمل چاند کا دوبار نظر آنا بلیومون کہلاتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار جب چاند مکمل ہوتا ہے تو عین اس وقت لاوا کے ابل پڑنے کی وجہ سے اس کے اردگرد کے ماحول میں دھواں یا پھر مٹی کے ذرات جمع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے چاند کا رنگ ہلکا سا نیلا محسوس ہوتا ہے۔
ناسا کے مطابق 1883 میں انڈونیشیا کرا کاٹوا آتش فشاں پھٹ پڑا تھا جس سے نکلنے والی راکھ سے پورا کرہ ہوائی میں دھویں کی ایک چادر سی تن گئی جس کی وجہ سے سورج غروب کے وقت سرخ رنگ کا ہوگیا اور چاند جب نمودار ہوا تو نیلے رنگ کا نظر آنے لگا۔ ناسا کے مطابق 1950 میں اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں لوگوں نے حقیقت میں نیلے رنگ کے چاند کا مشاہدہ کیا جسے ماہر فلکیات رابرٹ ولسن نے بھی دیکھا اورواضح کیا کہ چاند کا رنگ اس وجہ سے نیلا نظر آرہا تھا کہ کینیڈا کے جنگل میں لگنے والی زبردست آگ سے ماحول میں دھویں کے بادل بن گئے جس سے نکل کر آنے والی چاند کی روشنی کی وجہ سے چاند کا رنگ نیلا نظر آنے لگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔