- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
سیکریٹری ہاکی فیڈریشن رخصت کے لیے تیار
لاہور: سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی رخصتی کے لیے تیار ہوگئے،بدھ کو شیڈول ملاقات میں فیڈریشن کے نئے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کو اعتماد میں لینے کی آخری کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کے صدر بننے سے پی ایچ ایف میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، کوچ شہناز شیخ کے بعد رانا مجاہد اور پھر مزید کئی بڑے برج الٹیں گے، متعدد کو فیڈریشن میں نئی ذمہ داریاں ملیں گی۔
یاد رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اختر رسول نے پی ایچ ایف کی صدارت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، اس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کا تقرر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رانا مجاہد علی نے قریبی ساتھیوں کی مشاورت سے سیکریٹری کا عہدہ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، وہ بدھ کو ملاقات میں صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے، دوسری صورت میں مستعفی ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق رانا مجاہد علی کے مستعفی ہونے کی صورت میں 1994ورلڈ کپ کے فاتح کپتان شہباز احمد سینئر، بریگیڈیئر (ر) سلیم نواز ودیگر کو سیکریٹری کے عہدے کیلیے زیر غور لایا جائے گا۔
پی ایچ ایف کے نئے صدر نے پہلے مرحلے میں نئی سلیکشن کمیٹی اور جونیئر ٹیم مینجمنٹ تشکیل دینے کا پروگرام بنایا ہے،انھوں نے چند روز قبل اسلام آباد میں ہونے والی کانگرس میٹنگ میں سیکریٹری فیڈریشن کو نئی سلیکشن کمیٹی اور جونیئر ٹیم مینجمنٹ بنانے کا ٹاسک سونپا تھا۔ ذرائع کے مطابق رانا مجاہد علی نے فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں کی مشاورت سے اپنا مشن مکمل کر لیا اور وہ منتخب عہدیداروں کی فہرست بدھ کو صدر کے حوالے کریں گے۔
منظوری کی صورت میں اسلام آباد میں نئے سلیکٹرز اور کوچز کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی طرف سے مرتب دی گئی فہرست کے مطابق حسن سردار کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے گا، مصدق حسین، وسیم فیروز اور شہباز جونیئر اس کا حصہ ہوں گے۔ جونیئر ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سابق اولمپئن طاہر زمان کو سونپی جا رہی ہے۔
کامران اشرف اور منصور احمدکو اسسٹنٹ کوچ بنایا جائے گا، ویڈیو اینالسٹ ابوذر امراؤ کو بھی گھر بھجوا کر یہ ذمہ داری ندیم خان لودھی کے سپرد کی جائے گی۔
پی ایچ ایف نے ٹیم ڈاکٹر اسد عباس کو بدستور ذمہ داریاں جاری رکھنے کی پیشکش کی تھی لیکن انھوں نے نجی مصروفیات کے سبب مستقبل میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔ دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کھیل کے مستقبل سے مایوس نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہاکی کو اس کا اصل مقام واپس دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے۔ نمائندہ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت میں خالد کھوکر نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں سلیکشن کمیٹی اور قومی ٹیم مینجمنٹ تشکیل دی جا رہی ہے، پریس کانفرنس یا ای میل کے ذریعے عہدیداروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔