- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
لاہور میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے ماں باپ سمیت 4 بچے جاں بحق
لاہور: حسن ٹاؤن میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے اور سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی سیمت 4 بچے جاں بحق جب کہ ایک بچی زخمی ہوگی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے علاقے حسن ٹاؤن میں گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے باعث سلنڈر پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکا ہوگیا اور آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ واقعے کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور ان کے 4 بچے جاں بحق اور ایک کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
نمائندہ کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 8 سالہ عثمان، 7 سالہ نستعین، 6 سالہ ارسلان 3 سالہ حنان شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والی بچی کی حالت تشویشناک ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں۔ پولیس کے مطابق پہلے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ آگ لگی جس سے سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حسن ٹاؤن میں شارٹ سرکٹ سےبچوں کےجاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورواقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔