چور ملے ہوئے ہیں ، قومی دولت کا ایک ایک پیسہ واپس لائینگے، چیف جسٹس

ایکسپریس اردو  جمعـء 20 جولائی 2012
چور ملے ہوئے ہیں ، قومی دولت کا ایک ایک پیسہ واپس لائینگے، چیف جسٹس فوٹو/ایکسپریس

چور ملے ہوئے ہیں ، قومی دولت کا ایک ایک پیسہ واپس لائینگے، چیف جسٹس فوٹو/ایکسپریس

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کے حوالے سے جسٹس ریٹائرڈغلام ربانی کمیشن کی رپورٹ پرسابق ڈی جی ایف آئی اے،سابق سیکریٹری کابینہ اورسابق سیکریٹری داخلہ سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت تین ہفتوںکیلیے ملتوی کردی،عدالت نے قراردیاکہ کمیشن نے ذمے داران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی جس پرکوئی پیشرفت نہیں ہوئی،

چیف جسٹس کی سربراہی میںتین رکنی بینچ نے سماعت کی،وزارت داخلہ کے حکام نے بتایاکہ اٹارنی جنرل کے ذریعے معاملہ وزارت قانون کوبھجوادیاگیاہے،فیس وزارت داخلہ وفنانس مشترکہ طورپراداکریں گی،ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل اعظم خان نے بتایاکہ وفاقی وزیرامین فہیم نے سندھ ہائیکورٹ میں مقدمہ دائرکیاہے،سیکریٹری کامرس تبدیل ہوچکے،امین دادابھائی اورخالدانورسے42کروڑکی ریکوری کرنی ہے جبکہ ان کی42لاکھ کی پراپرٹی قبضے میںلی گئی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ کسی کاذاتی پیسہ نہیںملک وقوم کاپیسہ ہے،اگر ایمانداری سے چلتے تواب تک رقم وصول ہوچکی ہوتی،

قومی پیسہ واپس لایاجائے ورنہ تمہارے خلاف کیس نیب کوبھیجیں گے،42کروڑچھوٹی رقم نہیںتاہم کئی سال بعداس کی کیاحیثیت رہ جائے گی؟ عدالت قومی دولت کسی کی ذاتی جیب میںنہیںجانے دے گی،اسکینڈل میں ملوث انعا م غنی کے بارے میں استفسار پرعدالت کوبتایاگیاکہ وہ چھٹی پرلندن گئے ہیںجبکہ محسن وڑائچ کے وکیل نے بتایاکہ انھوں نے برطانیہ میںسیاسی پناہ کیلیے درخواست دے رکھی ہے،

چیف جسٹس نے کہاکہ اگرپاسپورٹ منسوخ کر دیاتو برطانوی حکومت اسے فوری ڈی پورٹ کردے گی، عدالت نے توہین عدالت کے معاملے پرسابق ڈی جی ایف آئی اے ملک اقبال،سابق سیکریٹری کابینہ عبدالرئوف چوہدری،سابق سیکریٹری داخلہ قمرالزمان اوردیگرکونوٹس جاری کردیے،آئی این پی کے مطابق چیف جسٹس نے ڈائریکٹرلیگل ایف آئی اے کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ اگرایف آئی اے وصولیاںنہیںکرسکتی تومعاملہ نیب کوبھجوادیںگے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔