مظفرگڑھ : آئل ٹینکرز میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی، 6 افراد جھلس گئے

ویب ڈیسک  پير 12 نومبر 2012
دونوں ٹینکرز میں 40،40  ہزار لٹر تیل موجود تھا. فوٹو ایکسپریس

دونوں ٹینکرز میں 40،40 ہزار لٹر تیل موجود تھا. فوٹو ایکسپریس

مظفرگڑھ: سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے دو آئل ٹینکرز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور6 افراد جھلس گئے۔ 

مظفرگڑھ میں ٹیکسٹائل ملز کے قریب سائیکل سوار دودھ فروش کو بچاتے ہوئے ایک آئل ٹینکر سڑک سے اترگیا جس کی وجہ پیچھے سے آنے والا آئل ٹینکر اس سے ٹکرا گیا اور نتیجے میں دونوں ٹینکرز میں دھماکوں کےبعد آگ لگ گئی۔

دونوں ٹینکرز میں 40،40  ہزار لٹر تیل موجود تھا آگ لگنے والی جگہ کے اوپر سے گزرنے والے تارگرنے سے علاقے کی بجلی بھی منقطع ہوگئی جبکہ دودھ فروش اور ٹینکر کا ڈرائیورسمیت 6 افراد آگ سے جھلس گئے، دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آگ لگنے سے ہائی وےپر ٹریفک معطل ہوگئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔