بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد اور اداروں کو دی گئی رقم کی ایڈجسٹمنٹ نہیں کرائی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 14 نومبر 2012
پبلک اکاونٹس کمیٹی نے ایک ماہ میں رقم کی وصولی کرنے کی ہدایت کی ہے. فوٹو : فائل

پبلک اکاونٹس کمیٹی نے ایک ماہ میں رقم کی وصولی کرنے کی ہدایت کی ہے. فوٹو : فائل

اسلام آ باد: پی اے سی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد اور اداروں کو 18 کروڑ روپے ادا کئے گئےجس کی ایڈجسٹمنٹ نہیں کرائی گئی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے1987 میں آزاد کشمیر حکومت سے پونچھ ہاؤس لاہور خریدا جو176 کینال پرمشتمل تھا، پنجاب حکومت نے صرف سو کینال کی ادائیگی کی جبکہ 76 کینال کے 3 کروڑ روپے آج تک ادا نہیں کئے گئے،  اجلاس میں بتایا گیا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد اور اداروں کو 18 کروڑ روپے ادا کئے گئے جس کی ایڈجسٹمنٹ نہیں کرائی گئی۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی نے ایک ماہ میں رقم کی وصولی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت امور کشمیر کو جمو ں کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کی مالیت کا تعین کرنے اور ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پرسیکریٹری شماریات نے بتایا کہ فراڈ میں ملوث پراجیکٹ ڈائریکٹر شمس السلام کو برطرف کر دیا گیا۔ 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔