گجرات:حساس اداروں کی کارروائی،5دہشت گرد گرفتار ، اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 15 نومبر 2012
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، خود کش جیکٹس اورلیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی، فائل

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، خود کش جیکٹس اورلیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی، فائل

گجرات: حساس اداروں نے گجرات کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 5دہشت گردوں کوگرفتارکرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس اور حاس اداروں نے ضلع گجرات کے علاقوں بھمبر روڈ، گڑھی احمد آباد، بزرگ وال اور سگر میں سرچ آپریشن کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کی بڑی وارداتوں میں مطلوب کالعدم مذہبی تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

ڈی پی او گجرات راجہ بشارت نےکہا ہےکہ دہشتگردوں سے خود کش جیکٹس ، لیپ ٹاپس ، دھماکہ خیز مواد ، کلاشنکوف، ڈیٹو نیٹر، تین ہینڈ گرنیڈ،تین ٹائم بم اور کئی حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد محرم الحرام کےدوران ضلع گجرات کا امن تباہ کرنا چاہتے تھے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشت گردوں کے نام خفیہ رکھے جارہے ہیں ، ان کے بارے میں آئی جی پنجاب پریس کانفرنس کریں گے جس میں گرفتار دہشت گردوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے ملک بھر میں کسی بھی ناخو شگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔