- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
تحریک انصاف کے ناظم نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دیدی
پشاور: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ناظم کفایت اللہ شہر میں سرکاری اسکولوں کی حالت زار پر اپنی ہی جماعت پر پھٹ پڑے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے صرف 2 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہائی اسکول حسن گڑھی میں طلبہ بیٹھنے کیلئے ٹاٹ گھر سے لانے پر مجبور ہیں جس پر اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ اسکول میں طلباء کی تعداد زیادہ اور کمرے کم ہیں، محکمہ تعلیم کو اضافی کمرے تعمیر کرنے کی درخواست دے چکے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے بیٹھنے کیلئے ٹاٹ اور بوریاں بھی گھروں سے لاتے ہیں، مستقبل کے معمار کلاسوں سے باہر دروازہ پر کھڑے ہو کر علم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جب کہ ہائی اسکول امتحانی ہال سے بھی محروم ہے۔
دوسری جانب پشاور میں سرکاری اسکولوں کی حالت زار پر ناظم کفایت اللہ بھی اپنی حکومت پر پھٹ پڑے اور کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی صرف وزیر تعلیم کے دعوں تک محدود ہے، اسکول کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بچوں سمیت وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔