اسحاق ڈارکے بیٹے علی مصطفی ڈارنے عمران کیخلاف 5 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا

آن لائن  جمعـء 27 مئ 2016
خان نے اپنے خطاب میں جھوٹ بولاکہ میری اورمیرے بھائی مجتبی حسنین ڈاردبئی میں کچھ جائیدادوں کے مالک ہیں، علی مصطفی ڈار:فوٹو: فائل

خان نے اپنے خطاب میں جھوٹ بولاکہ میری اورمیرے بھائی مجتبی حسنین ڈاردبئی میں کچھ جائیدادوں کے مالک ہیں، علی مصطفی ڈار:فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے بیٹے علی مصطفی ڈارنے ساکھ کو نقصان پہنچانے اور جھوٹے بے بنیاد الزام لگانے پرعمران خان کو 5ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائرکردیا ،عدالت آج جمعہ کو فریقین کو نوٹس جاری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے بیٹے علی مصطفی ڈارنے اپنے وکیل بیرسٹر منوراقبال دوگل کے ذریعے ہرجانے کا دعوی اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں دائرکیاجس میں علی مصطفی ڈارنے موقف اختیارکیاکہ عمران خان نے 10اپریل کوبنی گالہ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے میرے اورمیرے خاندان پر جھوٹے اوربے بنیاد الزام لگائے جس سے انکی اور اسکے خاندان کی ساکھ کونقصان پہنچا عمران خان نے اپنے خطاب میں جھوٹ بولاکہ میری اورمیرے بھائی مجتبی حسنین ڈاردبئی میں کچھ جائیدادوں کے مالک ہیں۔

جن میں سے دو ٹاورزبھی شامل ہیںجوکہ کرپشن کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے خریدے گئے عمران خان نے یہ تمام الزامات بغیر کسی ثبوت کے لگائے جن کاکوئی ثبوت نہیںایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان کی عدالت آج جمعہ کے روزفریقین کونوٹس جاری کرے گی جس کے بعد باقاعدہ سماعت شروع کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔