مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس پشاور میں طلب کرلیا

آن لائن  جمعـء 3 جون 2016
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس صوبائی دارالحکومت پشاور میں 6 جون کو ہوگا۔ فوٹو : فائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس صوبائی دارالحکومت پشاور میں 6 جون کو ہوگا۔ فوٹو : فائل

پشاور: رمضان المبارک 1437ھ کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 6 جون کواجلاس طلب کرلیا ہے۔

زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس عید گاہ میں ہوگا جس میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جائیگا جبکہ مرکزی کمیٹی پشاورمیں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی سے بھی رابطہ رکھے گی اور آنے والے گواہوں کے بارے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا جائیگا جب کہ پیر6 جون 29 شعبان کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔