100کروڑ کا بزنس کرلینا فلم کی کامیابی نہیں،عامرخان

نیٹ نیوز  جمعرات 22 نومبر 2012
فلم کے لیے کہانی سے لے کر کرداروں تک سب کچھ معیاری اور مکمل ہونا ضروری ہے،عامر خان۔ فوٹو: فائل

فلم کے لیے کہانی سے لے کر کرداروں تک سب کچھ معیاری اور مکمل ہونا ضروری ہے،عامر خان۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ 100کروڑ کا بزنس کرلینا کسی فلم کی کامیابی کی علامت نہیں ۔

انھوں نے کہا کہ بے شک سوکروڑ بڑی رقم ہے تاہم کسی بھی فلم کے لیے کروڑ روپے کا بزنس کرلینے سے یہ مراد نہ لی جائے کہ یہ فلم معیاری بھی ہوگی ۔فلم کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ فلم واقعی اچھی بھی ہو محض اچھا بزنس کرلینا ہی اس بات کی دلیل نہیں ہوتی کہ یہ فلم بھی کامیاب ہے ہمارے نزدیک فلم وہی کامیاب ہوگی جو واقعی اچھی ہوگی۔

اس فلم کے ناقدین اور شائقین بھی اسے مکمل فلم قرار دیں اور اس کی خوبیوں کا بھی اعتراف کریں اس لیے ایسی فلم کے لیے کہانی سے لے کر کرداروں تک سب کچھ معیاری اور مکمل ہونا ضروری ہے ۔بڑا بزنس کرلینا اس بات کی علامت نہیں کہ فلم واقعی کامیاب بھی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔