- فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل سمیت 3 جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
کشمیریوں پر مظالم، جماعت الدعوۃ اور وکلا کا ملک گیر جدوجہد کا اعلان
لاہور: جماعت الدعوۃ، سپریم کورٹ بار، لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور ٹیکس بار اور دیگر وکلا تنظیموں نے کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلیے ملک گیر سطح پر بھرپور جدوجہد کااعلان کیا ہے، جماعت الدعوۃ کے مرکزالقادسیہ چوبرجی میں سینئر وکلا کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
اس موقع پرخطاب میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے کہاکہ بیرونی قوتیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ امریکا بھارت کو شہ دے کر پاکستان کو نقصانات سے دوچار کرنے کی سازشیں کر رہا ہے تاہم کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد نے سب سازشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ بھارت نے کشمیر سے فوج نہ نکالی تو یہ سلسلہ صرف کشمیر تک محدود نہیں رہے گا، حالات کا تقاضا ہے کہ جذبات اور احساسات کو بروئے کار لا کرملک میں بہت بڑی تبدیلی پیدا کریں۔
این این آئی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہدکھ اس بات کا ہے کہ پارلیمنٹ میں قومی پالیسی کے برعکس بحث مباحثے ہو رہے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر میں حصہ لینے والوں کو نان سٹیٹ ایکٹر قرار دے کر ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔ ایسے لوگ بھارت و امریکہ کے ایجنڈے پورے کررہے ہیں۔
سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری اسد منظور بٹ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ملک کو ایسے حکمران ملے جنھوں نے نظریہ پاکستان کو دھندلانے کی کوشش کی۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکریٹری انس غازی نے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک میں وکلا شانہ بشانہ ہیںاوراگرانٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں بھی جاناپڑاتو جائیں گے۔ لاہور بار کے صدر ارشد جہانگیر جھوجھہ، لاہور ٹیکس بارکے صدر فرحان شہزاد، سپریم کورٹ بار کے ایگزیکٹو ممبر قیصر امین اور دیگر رہنماؤں نے کہاکہ وکلا کشمیرکاز میں جماعت الدعوۃ کے ساتھ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔