لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 3 کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں

نمائندگان ایکسپریس  جمعرات 19 جنوری 2017
2 سالہ طیبہ، 3 سالہ عیشا اور 8 سالہ صبا دم توڑ گئے، نومولود حمزہ کی حالت نازک۔ فوٹو:فائل

2 سالہ طیبہ، 3 سالہ عیشا اور 8 سالہ صبا دم توڑ گئے، نومولود حمزہ کی حالت نازک۔ فوٹو:فائل

 لاہور:  لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 3 کمسن بہنیں جاں بحق جبکہ نومولود بھائی زخمی ہوگیا۔

لاہور میں بدھ کے روز مصری شاہ کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور جاوید کی بیوی بچوں کو سوتا چھوڑ کر سلنڈر والا ہیٹر شدید سردی کے باعث چلا کر لوگوں کے گھروں میں کام کرنے چلی گئی۔ جس کے کچھ دیر بعد کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کے بعد8 سالہ صبا،2  سالہ طیبہ، 3 سالہ عیشا اور نومولود علی حمزہ کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں بہنوں کی موت کی تصدیق کردی جبکہ علی حمزہ کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔