سیاسی وعسکری قیادت اور پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف یکجا ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک  جمعرات 23 فروری 2017
قوم کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پختہ عزم کا اظہارہیں، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

قوم کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پختہ عزم کا اظہارہیں، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے نیپال کی سفیرسیوا لمثال ادھیکاری نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نیپالی سفیر نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاک دھرتی کا ناسور ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی، یہ عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پختہ عزم کا اظہارہیں جب کہ سیاسی وعسکری قیادت اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔