ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے دوسری بار منصب سنبھالنے سے انکار کر دیا

این این آئی  منگل 7 مارچ 2017
اگلی مرتبہ وزیر خارجہ کسی اور کو بنایا جائے، محمد جواد ظریف۔ فوٹو : فائل

اگلی مرتبہ وزیر خارجہ کسی اور کو بنایا جائے، محمد جواد ظریف۔ فوٹو : فائل

تہران:  ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دوسری بار وزارت خارجہ سنبھالنے سے انکارکردیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ اگر آئندہ صدارتی انتخابات میں حسن روحانی دوسری مدت کیلیے صدرمنتخب ہو بھی گئے توبھی میں وزارت خارجہ کا قلمدان نہیں سنبھالوں گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلی مرتبہ وزیر خارجہ کسی اور کو بنایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔