بدین،چکیوں کو گندم کی فراہمی بند، آٹا 42 روپے کلو ہوگیا

ایکسپریس نیوز ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2013
چکیاں بند ہونے لگیں، آٹے کی قلت کا خدشہ، محکمہ خوراک گندم فراہم کرے، چکی مالکان۔ فوٹو: فائل

چکیاں بند ہونے لگیں، آٹے کی قلت کا خدشہ، محکمہ خوراک گندم فراہم کرے، چکی مالکان۔ فوٹو: فائل

بدین: بدین ضلع سمیت گووڑ جی ، ماتلی، ٹنڈو باگو، تلہار ودیگر شہروں میں 11 روز سے آٹے کی قلت ہونیسیتاجروں نے آٹے کی قیمت 42 روپے فی کلو کر دی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔

ہوٹل مالکان نے 5 روپے میں فروخت ہونے والی روٹی 2 روپے مہنگی کر دی اور روٹی 7 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،20 روپے والی ڈبل روٹی 2 روپے کے اضافے سے 22 روپے، 34 روپے والی 6 روپے اضافہ کیساتھ 40 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ بسکٹوں کی قیمتوں میںبھی 15 فیصد  اضافہ کر دیا گیا ہے۔

03

بدین شہر میں آٹے کی 5 چکیاںگندم کی قلت کی وجہ سے بند ہیں ،چکی مالکان کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کا مکمل کوٹہ نہ ملنیسے چکیاں بند ہو ئیں، چند دنوں میں مکمل کوٹہ نہ ملنے پر ضلع بھر میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو گی اور آٹے کی قیمتوں میں اور بھی اضافہ ہو گا۔ انھوں نے محکمہ خوراک سے گندم کا کوٹہ جاری کرنے کی اپیل کی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔