پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کی تقریبات پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2017
گزشتہ دنوں یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم ہوا تھا جس میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے تھے، فوٹو؛ فائل

گزشتہ دنوں یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم ہوا تھا جس میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے تھے، فوٹو؛ فائل

 لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں تصادم کے بعد انتظامیہ نے جامعہ میں طلبا تنظیموں کی ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا تنظیموں کی ہرقسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔ تین روزقبل دو طلبا تنظیموں میں تصادم کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیئے ہیں جس کے تحت ہاسٹل میں بائیو میٹرک سسٹم لگایا جائے گا اور طلبا کے رات 10 بجے کے بعد ہاسٹل میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ پنجاب یونیورسٹی کا صرف ایک نمبر گیٹ کھلا ہو گا باقی بند رکھے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم

واضح رہے کہ جامعہ پنجاب کے شعبہ آئی آر ڈیپارٹمنٹ میں طلبا کی جانب سے پختون کلچر ڈے منایا جارہا تھا اس دوران دو طلبا تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔