شدید سردی کے باعث خربوزے اور ٹماٹر کی فصل پر بیماریوں کا حملہ

ایکسپریس نیوز ڈیسک  منگل 15 جنوری 2013
 کاشتکاروں نے بتایا کہ شدید سردی اور شبنم پڑنے کی وجہ سے خربوزہ، ٹماٹر و دیگر میں اچانک بیماریاں لگنے کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلوں کے پودے سوکھنے لگے۔ فوٹو: اسرارالحق/فائل

کاشتکاروں نے بتایا کہ شدید سردی اور شبنم پڑنے کی وجہ سے خربوزہ، ٹماٹر و دیگر میں اچانک بیماریاں لگنے کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلوں کے پودے سوکھنے لگے۔ فوٹو: اسرارالحق/فائل

بدین:  شدید سردی شروع ہوتے ہی کاشت کردہ خربوزہ، ٹماٹر و دیگر فصلوں پروائرس کا حملہ، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر فصلیں سوکھ کر خراب ہورہی ہیں۔

جس کے باعث کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں کاشتکاروں نے بتایا کہ شدید سردی اور شبنم پڑنے کی وجہ سے خربوزہ، ٹماٹر و دیگر میں اچانک بیماریاں لگنے کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلوں کے پودے سوکھنے لگے اور تیار فصلوں کو بھی کالے کیڑوں نے حملہ کرکے خراب کردیا، محکمہ زراعت کے مشوروں کے مطابق زرعی ادویہ کے اسپرے سے فائدے کے بجائے فصلیں مزید خراب ہوگئی ہیں۔

جس کی وجہ سے ہمیں کافی نقصان اٹھانا پڑرہا ہیں، انھوں نے صوبائی وزیر زراعت ،صوبائی سیکریٹری زراعت، ڈائریکٹر جنرل زراعت سے اپیل کی کہ ہمیں کروڑوں روپے کے نقصانات سے بچانے کے لیے موثر اقدامات کریں اور ضلع بھر میں فروخت ہونے والی زرعی ادویات کے سمپل حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کرواکے 2 نمبر کی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔