ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی سے کاشتکار، تاجر پریشانی کا شکار

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعرات 17 جنوری 2013
تاجروں نے بتایا کہ بدین ضلع کے ٹماٹر کے سیزن سے 15 روز قبل پنجاب کی حکومت بھارت سے ٹماٹر کی برآمد شروع کردیتی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فال

تاجروں نے بتایا کہ بدین ضلع کے ٹماٹر کے سیزن سے 15 روز قبل پنجاب کی حکومت بھارت سے ٹماٹر کی برآمد شروع کردیتی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فال

بدین: بدین ضلع میں ٹماٹر کی فصل کی قیمتوں میں کمی، کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان، ٹماٹر کے تاجر قیمتوں کی کمی کے سبب شدید پریشانی کا شکار ہوکر رہ گئے۔

قیمتوں میں اچانک کمی کے سبب ٹماٹر کی خریداری کم ہونے کے باعث ٹماٹر 5 سے 10 روپیفی کلو ریڑھیوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں کاشتکاروں نے بتایا کہ ٹماٹر کی فی ایکڑکاشت پر 12 ہزار روپے کے اخراجات آتے ہیں جب فصل تیار ہوکر منڈی میں فروخت کے لیے آتی ہے تو ٹماٹر کی قیمتیں کم کر دی جاتی ہیں اور ہمیں فی ایکڑ 4 سے 5 ہزار روپے کا خسارہ ہوتا ہے، تاجروں اور آڑھتیوں کی ملی بھگت سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

تاجروں نے بتایا کہ بدین ضلع کے ٹماٹر کے سیزن سے 15 روز قبل پنجاب کی حکومت بھارت سے ٹماٹر کی برآمد شروع کردیتی ہے جس کی وجہ سیٹماٹرکی قیمتوں میں بڑی کمی ہوجاتی ہے، اگر حکومت نے بھارت سے ٹماٹر برآمد کرنافوری طور پر بند نہیں کیا تو کاشتکاروں سمیت تاجر بھی تباہ ہوکر رہ جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔