- سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
- علی امین گنڈاپور نے لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے وفاق کو ڈیڈ لائن دے دی
- کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ
- پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک
- پاک فوج کے شہید میجر بابر نیازی میانوالی میں سپرد خاک
- اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ؛ حزب اللہ کے کمانڈرز شہید
- حکومت مستعفی ہو، فوج انتخابات سے دور رہے، مولانا فضل الرحمان
- اسرائیل رفح میں فوجی آپریشن فوری طور پر ختم کرے؛ یورپی یونین کا مطالبہ
- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سانپ نکل آیا
سندھ میں رینجرز کو اختیارات نہ ملے تو متبادل آپشنز پر غور ہوگا، چوہدری نثار
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا رینجرز کو محدود اختیارات کا عندیہ خلاف قانون ہے تاہم صوبے میں رینجرز کو اختیارات نہ ملے تو متبادل آئینی وقانونی آپشنز پر غور ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ ایک بار پھر تنازعے کا شکار ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ سندھ میں رینجرزكی كاركردگی اور ان كی قربانیوں كو ہرتین مہینے بعد غیرضروری طور پرمتنازعہ بنا دیا جاتا ہے، رینجرز كراچی كے اندر اپنی ذمہ داریاں تب ہی پوری كرسكتے ہیں جب انہیں انسدادِ دہشت گردی ایكٹ 1997كے تحت اختیارات دینے میں لیت و لعل سے كام نہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حكومت سندھ كا رینجرز کو محدود اختیارات دینے كا عندیہ خلاف قانون اور خلاف ضابطہ ہے كیونكہ كسی بھی قانون كو انتظامی آرڈر كے ذریعے محدود نہیں كیا جاسكتا، یہ بات بھی مضحكہ خیز ہے كہ سندھ حكومت رینجرز كو اپنے گارڈز كے طور پر تو استعمال كرنا چاہتی ہے مگر كراچی كے عوام كے تحفظ كے لیے متعلقہ قانون كے تحت انہیں اختیارات دینے كے لیے تیار نہیں جب کہ سندھ رینجرز كوئی سیكیورٹی كمپنی نہیں كہ ان كو وی آئی پیز كی سیكورٹی پر لگا دیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط نہ ہوسکے
چوہدری نثار نے كہا كہ یہ عذر بھی بلا جواز اور غیر منطقی ہے كہ حكومت سندھ رینجرز كو اسی طرز پر اختیارات دینا چاہتی ہے جس طرح حكومتِ پنجاب نے دیئے ہیں، حقیقت یہ ہے كہ صوبہ پنجاب میں بھی رینجرز كو انسدادِ دہشت گردی ایكٹ 1997 كی دفعات كے تحت اختیارات دیئے گئے ہیں اور انہیں حكومتِ پنجاب یا وفاقی حكومت نے محدود نہیں كیا۔ انہوں نے کہا کہ كراچی اور سندھ كے عوام رینجرز كی كاركردگی پر نہ صرف مطمئن ہیں بلكہ ان پر اعتماد كرتے ہیں اور یہ بات انتہائی حیران كن ہی نہیں بلكہ باعث تشویش بھی ہے كہ صوبائی حكومت اپنے مخصوص سیاسی مقاصد كی خاطر كراچی كے عوام كی سیكیورٹی كو كمپرومائز كرتی ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایك طرف تو وہ خود اپنے لیے رینجرز كی سیكیورٹی چاہتے ہیں لیكن دوسری طرف عوام كو بے یارو مددگار چھوڑنے پر مصر ہیں، اگرصوبائی حكومت نے مفادِ عامہ میں رینجرز كے اختیارات میں توسیع كا نوٹیفیكیشن جاری نہ كیا تو وفاقی حكومت متبادل آئینی و قانونی آپشنزپرغوركرے گی۔
واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات 14 اپریل کو ختم ہوگئے ہیں تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اب تک رینجرز اختیارات میں توسیع نہیں دی گئی جس کے بعد رینجرز نے کراچی میں اپنے تمام آپریشن ختم کردیئے ہیں جب کہ اہم مقامات اور چوکیوں سے بھی رینجرز کی نفری واپس جاچکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔