- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
دہشت گرد شہر کو تاریکی میں ڈبونا چاہتے ہیں، رابطہ کمیٹی
کراچی: متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک تحفظ ختم نبوت کے معلم مولانااجمل اور ان کے ڈرائیور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک گھنٹے کے دوران چھ افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعات کو شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش کا تسلسل قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ بعض دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے بے گناہ شہریوں کاقتل عام کرکے شہر کو عدم استحکام سے دوچا رکرنا چاہتے ہیں ۔ انھوںنے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات میں جو دہشت گردملوث ہیں وہ ملک اور شہر کے دشمن ہیں اور اپنی مجر مانہ سر گرمیوں کے ذریعے شہر کو تاریکی کی طرف لیجانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ضرورت اس چیز کی ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے نبر د آزما ہونے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میںدہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اور مثبت اقدامات کریں ۔
انھوں نے دہشت گردی کے واقعات میں تحریک تحفظ ختم نبوت کے معلم مولانااجمل اور ان کے ڈرائیور سمیت دیگرجاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان مغفرت اور سوگواران کیلیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے پر زور مطالبہ کیاکہ تحریک تحفظ ختم نبوت کے معلم مولانااجمل اور ان کے ڈرائیور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون اور آئین کے مطابق سزادی جائے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔