لاہور کے علاقے پیر مکی میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 24 اپريل 2017
تینوں افراد موٹرسائیکل سوار دو افراد سے بات کررہے تھےکہ اچانک جھگڑا ہونےپر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، عینی شاہدین، فوٹو؛ فائل

تینوں افراد موٹرسائیکل سوار دو افراد سے بات کررہے تھےکہ اچانک جھگڑا ہونےپر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، عینی شاہدین، فوٹو؛ فائل

 لاہور: پیر مکی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے پیر مکی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کےمطابق فائرنگ موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پیر مکی کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد پہلے موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد سے بات چیت کررہے تھے کہ اس دوران اچانک جھگڑا ہوگیا جس کے بعد موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی اور باآسانی فرار ہوگئے۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیان کی روشنی میں واقعے کے ڈکیتی مزاحمت یا ذاتی دشمنی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔