- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
- پختونخوا کی گورننس زیادہ بہتر نہیں، نفرتوں کا خاتمہ کروں گا، گورنر کے پی کے
- بھارت؛ افغان خاتون سفارتکار25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی
- عالمی بینک اپنا فریم ورک پاکستان کے اصلاحاتی شعبوں سے ہم آہنگ کرے، وزیر خزانہ
- نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
- کتب بینی کی معدومیت
- وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
- جنگ بندی کی پیشکش کے باوجود اسرائیل کے رفح پر حملے؛ 12 فلسطینی شہید
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی
- چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا
- نامیاتی سالموں سے بنایا گیا سولر پینل
- کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول
- ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- چاند کا تفصیلی ارضیاتی نقشہ جاری
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
منی لانڈرنگ کیس؛ نواز شریف، شہبازشریف اور اسحاق ڈار کو نوٹس جاری
لاہور: ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیر اعظم نوازشریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار پیر شمرور رضوان نے عدالت میں مؤقف اختیارکیا کہ نوازشریف اور دیگر شخصیات منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ان تمام افراد کے خلاف 1996 سے ہائی کورٹ میں درخواست بھی زیرسماعت ہے، نوازشریف اور دیگر نے اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کو بھی خریدنے کی کوشش کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تمام افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے جب کہ ان سب کو نااہل قرار دے کر انتخابات میں حصہ لینے پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔
عدالت نے نوازشریف، شہبازشریف، چوہدری نثار ، اسحاق ڈار ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے جب کہ تمام فریقین سے 10 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔